اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں فائرنگ کا واقعہ، 5 ملزمان گرفتار

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز)کاہنہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کنکر گاؤں میں گزشتہ رات 11 سے 12 بجے کے درمیان پیش آیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزمان آپس کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر قریبی گھر کی چھت پر موجود 32 سالہ خاتون زخمی ہو گئی، جس کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں ساجد، طارق، اشفاق، ابوبکر اور اسماعیل شامل ہیں، جن کے خلاف لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے