24 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا عید تعطیلات کے دوران ریسکیو آپریشن کا جائزہ اجلاس ہوا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا عید تعطیلات کے دوران ریسکیو آپریشن کی جائزہ میٹنگ لاہور میں ہوئی، میٹنگ میں ڈائریکٹر و انچارج ونگ شریک ہوئے اور ضلعی افسران نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو نے عید تعطیلات کے دوران 34,060 ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز فراہم کیں، دل کے امراض کے 5,779 افرادکوایمرجنسیزسروسزفراہم کی گئیں، معدے کے 4,782، اعصابی و نفسیاتی 2,795سروسز فراہم کی گئیں جبکہ سانس کی بیماریوں کے 2,762، بخار و الرجی 1,395 و دیگر 3,632 سروسز فراہم کی گئیں۔
