اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 763موٹر سائیکلیں چور ی، 20 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) رواں سال لاہور میں 763موٹر سائیکلیں چوری جبکہ 20 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔

لاہور شہر میں اسلحہ زور پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 20 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 783 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔

کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 6، 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے۔صدر ڈویژن سے 4، سٹی ڈویژن سے 3 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا ایک مقدمہ درج ہوا ۔

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 190 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 172 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 156 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سٹی ڈویژن سے 100، سول لائنز ڈویژن سے 88 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کے 77 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے