اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الطفر پر چڑیا گھر کی آمدن 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ریکارڈ

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں عید کے 3روز میں چڑیا گھر کی آمدن1 کروڑ، 40 لاکھ 89 ہزار روپے ریکارڈ ہوئی ہے۔

چڑیا گھر میں 3 دن کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری چڑیا گھر آئے، عید کے پہلے روز چڑیا گھر میں 20 ہزار 720 شہریوں نے وزٹ کیا جس کے باعث پہلے روز آمدن 20 لاکھ 72 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

عید کے دوسرے روز شہریوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 855 رہی اور آمدن 58 لاکھ 50 ہزار روپے رہی، عید کے تیسرے روز سب سے زیادہ 50 ہزار 704 شہری چڑیا گھر سیر کیلئے آئے، جس کے ذریعہ آمدن 61 لاکھ 67 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق تین روز میں ہولوگرام دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 876 رہی، فش ایکویریم دیکھنے والوں کی تعداد 8 ہزار 889 اورسانپ گھر آنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 441 ریکارڈ کی گئی۔

موٹر سائیکل پر آنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 538 رہی جبکہ تین روز میں 868 گاڑیاں چڑیا گھر آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے