اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: شہریوں کو بچانے کیلئے آوارہ کتوں کیخلاف ڈاگ کیچنگ سکواڈ متحرک

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر لاہورمیں کتا کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم ایل سی)کا ڈاگ کیچنگ سکواڈ متحرک ہو گیا۔

سکواڈ ایم او آر کاشف جلیل کی قیادت میں کام کر رہا ہے، جو مختلف تحصیلوں میں بلاتعطل فیلڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے، ٹیم نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلسل کامیاب آپریشنز کیے۔

ضلعی انتظامہ کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران 150 سے زائد آوارہ کتوں کو پکڑا گیا جبکہ سکواڈ کی ٹیموں پر حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا اور اس کو 8 ٹانکے لگے، اِس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فیلڈ مہم کو تمام تحصیلوں میں مزید تیز کیا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، خاص طور پر ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی کمپلینٹس پرفوری ایکشن لیا جائے۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری آوارہ کتوں کی شکایت کے لیے ہیلپ لائن 112233-0800پر کال کر سکتے ہیں یا بلدیہ عظمیٰ کے سوشل میڈیا پیجز پر رابطہ کر سکتے ہیں، واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں کتے کے کاٹنے سے ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے