اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، ژالہ باری اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے 24 سے 30 مارچ تک ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے بعض علاقوں میں ژالہ باری اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی سسٹم 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہو گا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کر کے 31 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں کے ساتھ اسلام آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ جبکہ خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں 28 سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈ کا خطرہ ہے، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے