اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ پاکستان تحفظِ وطن کے عزم کی تجدید کا دن ہے، عظمیٰ بخاری

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ”عہدِ تحفظِ پاکستان“ کے عزم کی تجدید کا دن ہے، جو ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اُن مضبوط ارادوں اور انتھک کوششوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو صرف سات سال بعد ایک آزاد وطن نصیب ہوا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور ان کے رفقاء کی بے مثال قیادت اور قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس  لے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 1940 میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا تصور آج ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت میں تبدیل ہو چکا ہے، جو ہر قسم کے خطرات کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے