اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں تیسرے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیر انتظام علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس نے عیدالفطر کی خوشیوں کو متاثر کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش سے عید کا مزہ کرکرا ہو گیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے بھی درست ثابت نہیں ہو سکے، ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں وقفے وقفے سے دو سے تین گھنٹے کی بجلی بندش آج بھی جاری رہی۔

دوسری جانب لیسکو حکام کا مؤقف ہے کہ بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باعث فریکوئنسی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، حکام کے مطابق جب طلب ایک مخصوص حد سے نیچے آ جاتی ہے تو سسٹم کو مستحکم رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، جس کے باعث عارضی بندش کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ عید کی باقی خوشیوں سے بھرپور لطف اٹھایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے