اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آج ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہو گا: مریم نواز

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہو گا۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہی تحریک پاکستان کا نا قابل فراموش اور تاریخی آغاز سفر تھا، اتحاد، تنظیم، محنت اور دیانت ہی ترقی کیلئے رخت سفر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد کی طرف پیش رفت کریں، بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، یوم پاکستان پر وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے