اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ پاکستان: پنجاب پولیس کا “محفوظ پنجاب، محفوظ پاکستان” کا عزم

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) یومِ پاکستان کی 86ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب پولیس نے “محفوظ پنجاب، محفوظ پاکستان” کے عزم کا اعادہ کیا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم  نے تحریکِ آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے قومی فرائض کی یاد دہانی کراتا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس یومِ پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی خدمت، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتی ہے، انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر دہشتگردوں، شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا عزم دہرایا جاتا ہے، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی ایجنسیز اور عوام کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب  نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں یومِ پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ریلیوں، تقریبات اور اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ شہری پرامن ماحول میں قومی دن کی خوشیاں منا سکیں۔

انہوں  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود پنجاب پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے “محفوظ پنجاب، محفوظ پاکستان” کے ہدف کے حصول کو یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے