اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اس سال یہ دن ’’پانی اور صنفی مساوات: جہاں پانی بہتا ہے، وہاں برابری بڑھتی ہے‘‘ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، یہ موضوع اجاگر کرتا ہے کہ آبی تحفظ محض ایک تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی انصاف اور صنفی برابری کیلئے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان کو آبی قلت کا چیلنج درپیش ہے اور قیام پاکستان کے بعد فی کس پانی کی دستیابی 5,260 مکعب میٹر سے کم ہو کر 1,000 مکعب میٹر سے بھی نیچے آ چکی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بارشوں کے غیر متوقع پیٹرن اور گلیشیئرز کے نظام میں تبدیلیوں نے آبی قلت کے ان خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پانی کی کمی تمام طبقات کی روزمرہ زندگی، رہن سہن اور معاشرتی تنوع پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، گھریلو سطح پر صنفی پہلو نہایت اہم ہے کیونکہ عموماً ہماری خواتین گھریلو استعمال کے پانی کے انتظام کی زیادہ ذمہ داری اٹھاتی ہیں، پانی کی دستیابی میں دقت ان کے قیمتی وقت کا ضیاع کا باعث بنتی ہے، بالخصوص دیہات میں پانی کا انتظام ایک وقت طلب کام ہے، جس سے تعلیمی اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے