اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کپتان اظہر علی کا بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے عید سپیشل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے بریک لے لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بھی دو سے تین ماہ کا بریک لیں اور فٹنس کو بہتر کریں، سابق کپتان سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ ایک جاب کو  لے کر اس پر فوکس کریں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان سے بابر اعظم بہترین کپتان ہیں۔

سابق کپتان  نے کہا کہ سکل  کے اعتبار سے شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر باؤلر نسیم شاہ ہیں جبکہ عمر گل کی یارکر سب سے بہترین ہے، بھارت کے بہترین کپتان کپل دیو ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان میں دلچسپ کردار حسن علی کا ہوتا ہے، اگر کوئی آفر ہوئی تو کوچ بننا پسند کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے