اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے حکومتی، سرکاری اور دفتری نظام کو جدید اے آئی نظام پر چلانے کا انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو "اے آئی آفس آف سی ایم" بنایا جائے گا جو مکمل طور پر اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا، پنجاب میں جدید اور منفرد ترین اے آئی ڈلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دے دی۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعلیٰ کے اے آئی کے شعبے کے مشیر علی ڈار نے اجلاس کو جامع بریفنگ دی، اجلاس میں اے آئی وژن 2029 اور ’آفس آف اے آئی پنجاب‘ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

علی ڈار نے کہا کہ پنجاب میں ’وزیراعلیٰ اے آئی آفس‘ کا قیام خطے میں عوامی خدمت، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کا ایک نیا اور منفرد باب ثابت ہوگا، فزیکل اے آئی سسٹمز اور اے آئی اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ڈیٹا اینالیٹکس، فوری عوامی خدمت پر مبنی گورننس اور سمارٹ مانیٹرنگ عوامی خدمت کی رفتار اورشفافیت بڑھائے گی، پنجاب حکومت کے تمام محکموں کو سینٹرل اے آئی یونٹ کے ساتھ منسلک کرکے مکمل اے آئی ایکو سسٹم بنایا جائے گا۔

علی ڈار نے بتایا کہ سیف سٹی میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ورچوئل پولیس سٹیشنز فعال ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کی جامع اے آئی گورننس پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) اور انٹرنیشنل سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پنجاب میں ملٹی سیکٹورل اے آئی گورننس ماڈل پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا۔

علی ڈار نے کہا کہ جدید دنیا کی طرح صحت، تعلیم، زراعت، پولیس اورشہری انتظام میں ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا، اے آئی پر مبنی ڈیش بورڈز بنیں گے، مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام تشکیل پائیں گے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے فیصلے کرنے والا نظام قائم ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے ٹیلنٹ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اے آئی ویژن کا اہم مقصد ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اے آئی وژن پاکستان ہی نہیں پورے خطے میں عوامی خدمت کے نظام میں انقلابی تبدیلی کی مثال بنے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختصر ترین مدت میں عوامی خدمت کا مزاج اور معیار بدلا، اب جدید ٹیکنالوجی سے نظام بدل رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے