اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ویمن سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا عبوری اسکواڈ فائنل

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(ویب ڈیسک)فیفا ویمن سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا عبوری اسکواڈ فائنل کرلیا گیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی مینجمنٹ نے آئندہ ماہ ہونیوالے ایونٹ کے لئے 23 پلیئر فائنل کیے ہیں، قومی ویمن ٹیم میں مقامی اور اوور سیز پلیئر شامل ہیں۔

اسکواڈ میں دو نئے نام، ملائکہ دادا بھائی اور زیبا اسحق، پہلی بار پاکستان ویمن ٹیم میں شامل کی گئی ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کی حتمی ٹیم میں شمولیت ان کے دستاویزات کلیئر ہونے سے مشروط ہے تاہم زیبا اسحق اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 گرلز ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کے گول کیپرز میں زایانا جیوراج ، نیشا اشرف اور آرزو ہزارا شامل ہیں، ڈیفنس میں اسرا خان، انایا احمد، انمول حرا، کائلہ صدیقی اور ماریہ خان کو منتخب کیا گیا ہے، نزالیہ صدیقی، کاریسا جیوراج، عالیہ صادق اور سوہا ہیرانی بھی ڈیفنس لائن کا حصہ ہیں۔

مڈ فیلڈرز رامن فرید، لیلی بنارس، ثنا مہدی، زہمینہ ملک اور ملائکہ دادا بھائی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن تاج، نادیہ خان، مریم زہری اور ازوا چوہدری شامل ہیں۔

فیفا ویمن سیریز آئندہ ماہ آئیوری کوسٹ میں کھیلی جائے گی، 9 سے 16 اپریل تک ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ٹیم آئیوری کوسٹ، موریتانیہ اور ٹرکس و کیکوس جزائر سے مقابلہ کرے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے