اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں میٹرک ٹیک اور سکول بیسڈ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکل سٹی پراجیکٹ کے تحت ایسے ٹیکنیکل ایجوکیشن ادارے قائم کئے جائیں گے جو انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے، جبکہ صوبے کے موجودہ سکل ایجوکیشن اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ کو سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

منصوبے کے تحت میٹرک کے بعد طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل تعلیم دی جائے گی، جس کا مقصد نوجوانوں کو جلد از جلد باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے، مختلف جدید کورسز میں گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈنگ اور ٹورازم کے شعبے شامل ہوں گے، جبکہ انڈسٹریل الیکٹریشن، پلمبنگ، سولر سسٹمز، پروفیشنل شیف اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں اور نصاب کی تیاری میں صنعتی اداروں کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ تعلیم کو مکمل طور پر عملی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پنجاب کا ہر نوجوان ہنر مند ہو اور اپنے شعبے میں مہارت رکھتا ہو، یوتھ فورس کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے صوبے کی حقیقی طاقت بنایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے