اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کیا: عظمیٰ بخاری

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کر دیا۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کامیابی سے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم عمل میں لائی ہے، پنجاب حکومت  نے امدادی کارڈ کی تقسیم، دسترخوان اور سہولت بازار کے تینوں اہداف حاصل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے گئے ہیں، کسی بھی سفید پوش اور مستحق شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا گیا، اربوں روپے کے رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے سرانجام پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں  نے ’’مریم کے دسترخوانوں‘‘ سے روزے افطار کئے ہیں، یہ ہے مریم نواز کا پنجاب بدلتا ہوا پنجاب، صوبے میں آج الحمدللہ نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز  نے پنجاب کے وزراء اور افسران کو عوام کی خدمت کرنا سکھائی ہے، پہلی حکومتوں کو عوام ڈھونڈتے تھے دربدر دھکے کھاتے تھے، اب حکومت اور حکومتی وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں، یہ ہے اصل تبدیلی اور یہ ہے اصل انقلاب۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے