اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاک فضائیہ کے شاہین صفت ہوا باز، 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاک فضائیہ کے شاہین صفت ہوا باز،1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج تیرہویں برسی ہے۔

انہوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے وہ تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رہے گی۔

پاکستانی عوام آج عظیم قومی ہیرو کی 13 ویں برسی پر انہیں یاد کر رہے ہیں، ایک ایسا ہیرو جسے دشمن کی نسلیں بھی کبھی بھلا نہیں پائیں گی، محمد محمود عالم جو جانے جاتے ہیں ایم ایم عالم کے نام سے، 1952ء میں پاکستان ایئر فورس میں شامل ہوئے۔

جنون کی حد تک انہیں آسمان میں اڑنے کا شوق تھا، وہ پاک فضائیہ میں سکواڈرن لیڈر، انسٹرکٹر، ڈائریکٹر آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف کے عہدوں پر فائز رہے۔

سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے مقام پر پانچ بھارتی ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھا، ان میں سے پہلے چار طیارے صرف تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے، یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا، یہ عالمی ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ میں درج کیا گیا۔

اس مہم میں ایم ایم عالم ایف 86 جنگی طیارہ اڑا رہے تھے جو اس زمانے میں تکنیکی اعتبار سے ہنٹر طیارے سے تیز تر تھا، ان کے اس کارنامے کی یاد کو پاک فضائیہ کے میوزیم میں تازہ کیا گیا ہے، جہاں ان کا مجسمہ اور جہاز رکھا گیا ہے۔

ایم ایم عالم گیلری بھی قائم کی گئی ہے جہاں قومی ہیرو کی وردی، ان کے ذاتی استعمال کا لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء رکھی گئی ہیں، پی اے ایف میوزیم میں آنے والے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے