17 Mar 2026
(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں مسلسل کمزور ہونے لگی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تین پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے تھی۔
