اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرحد پار سے افغان طالبان کا باجوڑ میں حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج دوپہر3 بج کر 30 منٹ پر افغان طالبان نے سرحد پار سے توپ خانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی، تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایاکہ ایک گھرمارٹرگولے کی زد میں آیاجس کے نتیجے میں 4 معصوم شہری شہید اور 5 سال کا بچہ شدید زخمی ہوا، شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ بھائی تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ مقامی افراد نے افغان طالبان رجیم کے دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کی اور غم وغصےکا اظہارکیا۔

 وفاقی وزیراطلاعات وتشریات نے کہا کہ افغان طالبان رجیم معصوم شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنا رہے ہیں، افغان طالبان فتنہ الخوارج جیسی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدارکی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق کی مؤثرکارروائیوں کے باعث افغان طالبان اور دہشتگرد شدید دباؤ اور مایوسی کا شکار ہیں، اس بزدلانہ اور گھناؤنے حملے کے ذمہ دارافغان طالبان کی چوکیوں، انفراسٹرکچر کو مناسب اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے