قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر حد رفتار کی خلاف ورزی پر 6 ہزار سے زائد ٹریفک چالان
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر حد رفتار کی خلاف ورزی کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، متعین کردہ حد رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک 6 ہزار سے زائد ٹریفک چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک کے مؤثر انتظام کے لیے 1,100 سے زائد ٹریفک سائن بورڈز اور آگاہی بینرز اہم مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ قومی شاہراہوں، ٹول پلازوں اور دیگر اہم مقامات پر بھرپور آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو حد رفتار کی پابندی کے بارے میں مسلسل آگاہی دی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، حد رفتار میں تبدیلی توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر کی گئی ہے، جس سے نہ صرف سفر محفوظ ہوگا بلکہ ماحول دوست اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔
