اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا: عظمیٰ بخاری

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اضلاع میں 30 لاکھ امدادی رقم کے کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں جن میں سے 28 لاکھ 2 ہزار سے زائد کارڈ شہریوں تک پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد سے زیادہ شہری رمضان کارڈ کے ذریعے امدادی رقم وصول بھی کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہریوں کو 25.29 ملین سے زائد رقم فراہم کی جا چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب بھر میں 422 “مریم کے مہمان” دسترخوان قائم کیے گئے ہیں جہاں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فوڈ سیفٹی کا عملہ دسترخوانوں اور پکوان مراکز پر تعینات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑے پیمانے پر عوامی افطاری کے دسترخوان قائم کر کے ایک مثال قائم کی ہے اور حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر ہر مستحق شہری کی دہلیز تک رمضان نگہبان کارڈ پہنچائے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے مقابلہ کرنے والوں کے صوبوں میں رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے عوام کو واضح معلومات نہیں ہیں کہ امداد کس کو اور کہاں دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے