اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلویز کا چار عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان ریلوے نے چار عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پرکیا گیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کو کم کیا جا سکے۔

پہلی عید سپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔

اسی طرح تیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی جبکہ چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے باعث خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے