13 Mar 2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس سی کے علاقہ میں چھریوں کے وار سے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
معمولی سی تلخ کلامی نے نوجوان کی زندگی چھین لی، پولیس کے مطابق کچرا پھینکنے پر جھگڑا ہوا، اویس نے سلاطین پر چھریاں چلائیں جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے سلاطین مسئح موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملزم بلال کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
