اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سُتھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ، عید پر صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے تحت جاری صفائی پروگرام اور عید کے موقع پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ڈی جی سُتھرا پنجاب بابر صاحب دین سمیت دیگر حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی سُتھرا پنجاب نے صفائی مہم اور مختلف اضلاع میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر بلدیات نے مریم نواز کی ہدایت پر عید کی تعطیلات کے دوران صفائی کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ذیشان رفیق  نے ہدایت کی کہ عید کے دوران ہر ضلع میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں اور شہریوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں، شکایات موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جائے جبکہ شکایات کے ازالے کے ڈیجیٹل نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی علاقے سے بار بار ایک ہی نوعیت کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سُتھرا پنجاب پروگرام کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے ہیں اور یہ پروگرام عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے۔

اجلاس میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں مانیٹرنگ سسٹم کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ نئے بلدیاتی نظام کے تقاضوں کے مطابق اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے