اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعةالوداع کے اجتماعات ، یوم القدس کی ریلیاں، پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) جمعةالوداع کی عبادات اور یوم القدس کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور یوم القدس کی ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 32 ہزار 500 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 83 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضاکار تعینات ہیں۔ یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی 136 ریلیوں کی حفاظت کے لیے 25 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق صوبے میں 15 اے کیٹیگری، 22 بی کیٹیگری اور 99 سی کیٹیگری کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر دہشت گرد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مساجد، عبادت گاہوں، پولیس چوکیوں، غیر ملکی سفارت خانوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کو مذہبی و حساس مقامات اور مارکیٹوں کے گرد پٹرولنگ بڑھانے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید برآں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ علما کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کا پیغام عام کریں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو پرامن بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے