اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

2 ہفتوں میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1800 سے متجاوز

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والا پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے فلائٹ آپریشن مستحکم ہونے لگا۔

ملک بھر سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 231 پروازیں آپریشنل ہوں گی، جبکہ 72 منسوخ کر دی گئیں، 14 دن میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1811 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

کویت ایئر پورٹ سے 13 دن کی بندش کے بعد 2 پروازوں کی قاہرہ روانگی ممکن ہوئی ہے، کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ 64 آپریٹ ہوں گی۔

لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 55 آپریشنل ہیں، جبکہ اسلام آباد سے مشرقِ وسطیٰ کی آج کی 25 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، 64 کی آمد و روانگی متوقع ہے، پشاور ایئرپورٹ سے 14 پروازیں منسوخ اور 8 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 24 پروازیں آپریشنل ہیں اور 2 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے