اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تاریخی قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹلائزیشن کے بڑے منصوبے کا آغاز

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) تاریخی قائداعظم لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کا بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت آئندہ دو سے تین برسوں میں لائبریری کے بیشتر علمی و تحقیقی ذخیرے کو آن لائن دستیاب بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ لائبریری میں جناح کارنر کے قیام کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس کا افتتاح عیدالفطر کے بعد متوقع ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لائبریریز کاشف منظور نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ قائداعظم لائبریری نا صرف لاہور بلکہ ملک کی اہم ریفرنس اور تحقیقی لائبریریوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں اس وقت تقریباً پونے دو لاکھ کتابیں موجود ہیں جبکہ لاکھوں آن لائن تحقیقی وسائل تک بھی رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے جاری منصوبے کے تحت لائبریری کے ذخیرے کو مرحلہ وار ڈیجیٹل شکل میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ محققین اور طلبہ دنیا کے کسی بھی حصے سے اس علمی سرمایہ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ عمارت کی تاریخ انیسویں صدی کے وسط تک جاتی ہے اور یہ عمارت ابتدائی طور پر جم خانہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی، بعد ازاں جم خانہ کو ظفر علی روڈ منتقل کر دیا گیا اور یہ عمارت سول سروسز اکیڈمی کے زیر استعمال رہی جبکہ مارشل لا کے دوران یہاں فوجی دفاتر بھی قائم رہے، بعد میں 1984 میں اس عمارت کو باقاعدہ لائبریری میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لائبریریز کے مطابق قائداعظم لائبریری بنیادی طور پر ریفرنس اور ریسرچ لائبریری ہے جہاں انسائیکلوپیڈیا اور دیگر تحقیقی مواد خاص طور پر محققین کے لیے فراہم کیا جاتا ہے، تاہم سی ایس ایس اور پی ایم ایس سمیت دیگر مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ بھی بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں اور علمی ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب لائبریری سے استفادہ کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ یہاں دستیاب کتابی ذخیرہ انہیں مستند معلومات فراہم کرتا ہے، سی ایس ایس کے امیدوار غلام مرتضیٰ کے مطابق آن لائن بہت سا مواد موجود ہوتا ہے لیکن اس کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے جبکہ کتابوں میں مستند حوالہ جات مل جاتے ہیں۔

طالبہ صبا احمد کے مطابق کئی سرکاری دستاویزات، ریکارڈ اور نایاب کتب اب بھی آن لائن دستیاب نہیں ہیں اس لیے تحقیقی اور تعلیمی مقاصد کے لیے لائبریری آج بھی معلومات کے حصول کا ایک اہم اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے