اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی: چار روز کام اور تین دن تعطیل ہو گی

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

دو ماہ تک پی اے اے ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ  کرلیا گیا ۔ پی اے اے کی 60 فیصد استعمال میں نہ ہونے والی گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا، تین لاکھ تک ماہانہ تنخواہوں والے ملازمین کی تنخواہوں پر دو روز کی کٹوتی کا فیصلہ  کیا گیا، پی اے اے میں جون 2026 تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عاید کر دی گئی۔

پی اے اے آفیشلز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد جبکہ آفیشلز ڈنرز پر پابندی ہو گی، تمام آفیشل میٹنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پی اے اے ہیڈکوارٹرز اور تمام ایئرپورٹس پر 50 فیصد عملہ کام کرے گا، تمام شعبہ جات کے سربراہان سے عملے کا روٹیشن پلان مرتب کرکے ایچ آر کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، ہفتہ وار چار روز کام اور تین دن تعطیل ہو گی۔

پی اے اے کے تمام سکولوں میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک چھٹی دے دی گئی، پی اے اے کالج کے تمام کلاسز آن لائن ہونگے، لازمی سروس والے شعبہ جات شفٹ میں 24گھنٹے معمول کے مطابق کام کریں گے جبکہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں وزیراعظم کے کفایت شعاری پلان پر فوری عمل درآمد شروع ہو گیا، پی اے اے ڈائریکٹرایچ آر  نے کفایت شعاری پلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے