اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیاہے، پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایک ہزار 458 ارب روپے کا نیا بیرونی قرض لے لیا۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالرکا نیا قرض لیا گیا، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر، چین نے 1 ارب ڈالر قرض رول اوور بھی کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط بھی حاصل ہوئی ، عالمی اداروں نے 7 ماہ میں 2 ارب 12 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

جولائی تا جنوری 2026 اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالرفراہم کیے ، اس دوران عالمی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرقرض دیا ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ، چین نے پاکستان کو 26 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض دیا۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 1 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، اس دوران آئی ایم ایف سے 20 کروڑ 95 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، آئی ایم ایف سے توسیع فنڈز سہولت کے تحت ملنے والے فنڈز علاوہ ہیں، پاکستان نے 7 ماہ میں بجٹ اسپورٹ کیلئے 51 کروڑ 87 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔

نان پراجیکٹ ایڈ  92 کروڑ، پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 53 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ملے ۔ رواں مالی سال نئے قرض، رول اوورز کی مد میں  25 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ  ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر رول اوور ہونا ابھی باقی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے