اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک بعض ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر، آئی سی سی کا بیان جاری

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک بعض ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر پر آئی سی سی نے بیان جاری کر دیا ہے۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بعض ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ سٹاف کی وطن واپسی میں تاخیر مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی فضائی سفر میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث ہوئی ہے۔

آئی سی سی کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق خطے میں فضائی حدود کی بندش، میزائل وارننگز، پروازوں کے راستوں میں تبدیلی اور کمرشل و چارٹر پروازوں کی اچانک منسوخی یا ری شیڈولنگ کے باعث سفری انتظامات غیر معمولی طور پر پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ تمام عوامل اس کے کنٹرول سے باہر ہیں جس کے باعث ٹیموں کی واپسی میں تاخیر ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی متاثرہ ٹیموں کی جلد اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایئر لائنز، چارٹر آپریٹرز، ایئر پورٹ حکام اور مختلف ممالک کے سرکاری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

آئی سی سی کے مطابق موجودہ انتظامات کے تحت جنوبی افریقا کا دستہ آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا اور توقع ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے اندر تمام ارکان روانہ ہو جائیں گے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے 9 ارکان پہلے ہی کیریبیئن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ باقی 16 ارکان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت سے روانہ ہونے والی پروازوں میں سوار ہوں گے، آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ان فیصلوں کا مقصد صرف کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی حفاظت، سفری امکانات اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایسے تاثرات درست نہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ سفری انتظامات میں کسی قسم کی ترجیح یا امتیاز برتا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے لیے کیے گئے سفری انتظامات کا انگلینڈ یا کسی اور ٹیم کے لیے پہلے کیے گئے انتظامات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہر ٹیم کے سفر کے حالات اور راستے مختلف تھے۔

آئی سی سی نے کہا کہ اس وقت تک کسی کو روانہ نہیں کیا جائے گا جب تک مکمل طور پر محفوظ سفری انتظامات یقینی نہ بنا لیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے