اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا عید کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلانے کا حکم

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سونپ دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔ اس مقصد کے لیے صوبے میں پہلی مرتبہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے جامع قانون تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سرنڈر ناجائز اسلحہ ایکٹ 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے مختلف شقیں شامل کی گئی ہیں۔

نئے قانون کے مطابق گھر میں نمائشی یا قدیم اسلحہ آویزاں کرنے کے لیے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی۔

قانون کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس جمع کرانا لازم ہوگا۔ مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے