اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم نے کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر سٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی۔

بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی سے متعلق لاہور وائٹس کو آگاہ کر دیا ہے جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ آنے والی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے