اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش ون ڈے سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، کپتان شاہین آفریدی

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(ویب ڈیسک) کپتان قومی ون ڈے ٹیم شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے ساتھ سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

 

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سیریز کے لیے کسی کو ڈراپ نہیں کیا گیا تاہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کی مضبوطی کا سبب بنیں گے، ٹیم کو آنے والے ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بہترین کمبی نیشن بنایا جا سکے۔

کپتان کے مطابق اس سیریز میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں، شاہین آفریدی نے بتایا کہ میچ میں معاذ صداقت اوپننگ کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ جوکھلاڑی اسکواڈ میں سلیکٹ کیے ہیں وہ لسٹ اے اور پاکستان شاہینز کی جانب سےکھیل چکے ہیں، معاذ صداقت اور صاحبزادہ فرحان سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو یہاں کھیل چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں ہر ٹیم بہتر کارکردگی دکھاتی ہے، ہم ٹیم کی ضرورت اورپچ کی کنڈیشن کے مطابق پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے