اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوئی نادرن گیس کے گھریلو کنکشن کیلئے اجازت نامے میں لوٹ مار کا انکشاف

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) سوئی نادرن گیس کے گھریلو آر ایل این جی کنکشن کیلئے روڈ کٹ اجازت ناموں کے حصول میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اضافی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

شہریوں  نے الزام لگایا ہے کہ روڈ انسپکٹرز نیو گیس کنکشن صارفین سے سرکاری بینک چالان کے علاوہ بھی ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں۔

شکایات کے مطابق روڈ انسپکٹر رمضان شاکر مبینہ طور پر جعلی رسیدیں اور چالان فارم دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں، نیو گیس کنکشن کے متعدد صارفین  نے اس حوالے سے عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ کو تحریری شکایات بھی جمع کرا دی ہیں۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ روڈ توڑنے اور کھدائی کی اجازت کے نام پر غیر قانونی رقوم وصول کی جا رہی ہیں، شہریوں  نے اعلیٰ حکام سے روڈ انسپکٹر کے خلاف کارروائی اور وصول کی گئی رقم واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

معاملہ سامنے آنے پر زونل انچارج عزیز بھٹی ٹاؤن  نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر شکایات درست ثابت ہوئیں تو ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کٹ اجازت ناموں کے نظام کو شفاف بنایا جائے اور غیر قانونی وصولیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے