اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ  نے کی۔

عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے، علاوہ ازیں عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا ایڈووکیٹ کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کر لئے۔

عدالت نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے