اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم اورنگزیب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت کے اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے مختلف فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کو سراہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے جاری رمضان پیکج کی تقسیم شفاف اور بروقت انداز میں کی جا رہی ہے، جس سے مستحق افراد کو ریلیف فراہم ہو رہا ہے۔

جنوبی پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ اور نئی بس سروسز کے منصوبوں پر بھی پیشرفت جاری ہے، جبکہ ستھرا پنجاب اور مثالی گاؤں پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکومت نے عوامی فلاحی منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کے ڈیٹا سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح نوجوانوں کو ہنرمندی پروگرامز سے جوڑنے کے اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم میں کمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں سیف سٹیز منصوبہ شروع کرنے کی تیاری بھی جاری ہے۔

صوبائی حکومت سیوریج، نکاسی آب اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی کام کر رہی ہے، جبکہ مثالی گاؤں پروگرام کے ذریعے دیہی علاقوں کی ترقی کو فروغ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب ان ون میپ منصوبہ کے تحت انتظامی اور ریونیو امور کو آسان بنانے کی توقع ہے۔ کچے کے علاقوں میں پہلی مرتبہ سکیورٹی اور ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز تمام منصوبوں کی نگرانی جدید لائیو ڈیش بورڈز کے ذریعے کر رہی ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے