اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمادعرفانی اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو کیسے پسند کیا؟ دلچسپ داستان سامنے آگئی

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارعماد عرفانی اور ان کی اہلیہ مریم شفاعت نے اپنی محبت کی دلچسپ داستان سنا دی۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ مریم شفاعت کے ہمراہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے رمضان ٹرانسمیشن میں انکشاف کیا کہ ہماری شادی کو ابھی 18 سال ہوئے ہیں، لیکن ہم دونوں7 مارچ 1996ء سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

عماد عرفانی نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات لاہور میں ایک دوست کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی اور اس وقت ہماری عمر مشکل سے 16 سال تھی، اس ملاقات کے بعد اس وقت کسی سے رابطے کے لیے بس ٹیلی فون ہی ہوتے تھے، تو ہماری ایک دوسرے سے بات چیت فون پر ہی شروع ہوئی تھی۔

مریم شفاعت نے بتایا کہ پہلے میں نے عماد کو فون کیا تھا کیونکہ یہ تو بہت شرمیلے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ دوست کی سالگرہ کے موقع پر جب میں نے پہلی بار عماد کو دیکھا، تو میں نے یہ بات نوٹ کی کہ عماد نے کسی لڑکی کی طرف نہیں دیکھا اور شاید مجھے بھی نہیں دیکھا ہوگا، تو مجھے یہ خوبی بہت پسند آئی۔

اداکار نے اپنی اہلیہ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچا، تو میرے ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ میں تو اتنا شرمیلا ہوں، مجھے لوگوں سے بات کرنے میں بھی شرم آتی ہے، میں  کیسے اس  انڈسٹری میں قدم رکھوں گا؟

اُنہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس وقت مجھے مریم نے بہت حوصلہ دیا اور کہا کہ شرمیلا ہونا آپ کی شخصیت کا حصہ ہے اور میں آپ کو لکھ کر دیتی ہوں کہ یہی چیز آپ کی طاقت بن جائے گی اور میرے خیال سے میرے ساتھ یہی ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے