اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم شہادت حضرت علی ؓ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، آئی جی پنجاب

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) یومِ شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

لاہور میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 217 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20 ہزار جبکہ 994 مجالس کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

 

 

 

مجالس اور عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لیے 2029 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 297 واک تھرو گیٹس استعمال کیے جائیں گے۔ سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں کیٹیگری اے کے 32 عزاداری جلوس اور 67 مجالس منعقد ہوں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور عزاداری جلوسوں و مجالس میں شریک افراد کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

 

 

 

خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی، جبکہ عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز تعینات ہوں گے اور جلوس کے روٹس کی چھتوں پر سنائپرز بھی موجود ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے