09 Mar 2026
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 9 سے 12 مارچ 2026 کیلئے الرٹ جاری کر دیا، 9 سے 12 مارچ کے دوران پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔
خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ 9 سے 11 مارچ کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
