اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان بھی شامل

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہورنیوز) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں مختلف ممالک کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر تین سو سے زائد رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے، جب کہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولر لنگی این گیڈی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی سنجو سیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور فاسٹ بولر جسپرت ببمراہ کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

انگلینڈ کےول جیکس اورعادل رشید بھی ٹیم میں جگہ بنانےمیں کامیاب رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور زمبابوے کے موذاربانی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا کے کھلاڑی شیڈلے وین کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے