اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز تاحال معطل

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز بدستور معطل ہیں جبکہ متعدد ویزا اپوائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13 مارچ تک کی امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں، سفارتخانے کا کہنا ہے کہ متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے معمول اور ہنگامی قونصلر سروسز جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں امریکی سفارتخانے  نے ملک میں قائم قونصل خانوں کی بعض سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو مقامی حالات سے باخبر رہنے، خبروں پر نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے