(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کریں گئی جبکہ سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول، اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی اور اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کیلئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔
اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی جبکہ کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرز کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔
اطلاعات کے تحت اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے متعلقہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس تیار کرنے پر توجہ دے گی تاہم کمیٹی مقامی طور پر تیارکردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیوچین کیساتھ منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گی۔
علاوہ ازیں اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اکنامک گروتھ کے لئے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام کرے گی، ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ، لاہور آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر، فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی، ڈیری پراسیسنگ اور گوجرانوالہ میں سرجیکل، سپورٹس، گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنیسس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
