اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) ایران جنگ کے سٹاک مارکیٹس پر اثرات واضح نظر آنے لگے ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید منفی رجحان کے باعث ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 9780 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے عارضی طور پر روک دیا گیا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر ایشین سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

جاپان کی سٹاک مارکیٹ انڈیکس نکئی میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس بھی تقریباً 7 فیصد تک گر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ڈھائی فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی، بھارت کا نفٹی انڈیکس بھی 3 فیصد تک گر گیا۔

اس کے علاوہ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی، برطانیہ اور یورو سٹاکس میں بھی ایک فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی، امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی مجموعی طور پر ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے