اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کیلئے گرمی کی شدت میں اضافے کی خبر سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شہر میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں لاہور کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ سورج کی تپش میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے شہریوں کو موسم کی شدت کا واضح احساس ہو گا۔

آج کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت بھی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔

ماحولیاتی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 330 سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کی صحت کیلئے تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین صحت  نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے