(ویب ڈیسک)بھارت کے اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھارت نے سنجو سیمسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا جو اب تک مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی فائنل میں دیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔
سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ یہ رواں ورلڈ کپ میں ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔اس سے قبل انہوں نے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔
آج کی نصف سنچری کے ساتھ سنجو سیمسن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے قبل صرف شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی شامل تھے
