اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ ایبٹ آباد کی ملتان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(ویب ڈیسک)ایبٹ آباد نے ملتان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، ایبٹ آباد نے آخری گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز کا ہدف حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کی۔

پشاور میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے موہر سعید نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد شہزاد نے 54 اور بسم اللہ خان نے 45 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنایا۔

 

 

ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کے بیٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔ کامران غلام نے 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شاہ زیب نے 52 جبکہ خوشدل شاہ نے 30 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالا۔ایبٹ آباد نے آخری بال پر دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے