اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے: عظمیٰ بخاری

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن ہر اس عورت کے نام جو باہمت، باصلاحیت اور جرأت مند ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج عورت ہر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے، خواتین سیاست،فوج، عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کر رہی ہیں، پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ ایک خاتون ہے اس لیے وہ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، پنجاب کی عورت پہلے خود کو اتنا محفوظ نہیں سمجھتی تھی جتنی وہ آج محفوظ ہے، پنجاب حکومت نے اپنے ہر منصوبے میں خواتین کو ترجیح دی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو عورت کی حکمرانی کے خلاف بولتے تھے آج وہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں، مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اب کسی خاتون کی طرف بری نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے