(لاہورنیوز) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت جولائی سے جنوری تک پیڑول لیوی میں 822 ارب روپے کما چکی ہے۔
اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جس دن موجودہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا اِس دن عالمی منڈی میں قیمت بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے مطابق کم تھی،2022 میں پٹرول ڈویلپمنٹ پلان میں ریلیف دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جولائی سے جنوری تک حکومت نے پیڑول لیوی میں 822 ارب روپے عوام سے کمائے،30 جون تک پٹرول لیوی میں 17 سو ارب روپے وفاقی حکومت کما چکی ہوگی، پاکستان میں 46 فی صد لوگوں کے گھروں میں گیس نہیں آتی۔
خیبرپختونخوا کے مشیر کا کہنا تھا کہ لوگ گیس کی بجائے مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں، مٹی کے تیل میں بھی 100 روپے سے زیادہ اضافہ ہوا، بانی کی حکومت میں کورونا آیا تو اس سے نکالنے کےلئے اقدامات کئے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کورونا میں 450 ارب روپے پٹرول لیوی میں ریلیف دیا تھا،2 ہزار 73 ارب روپے سٹیٹ بینک کو کورونا میں ریلیف دیا، بانی نے بجلی میں 46 ارب روپے کم کیا تھا، کورونا کے دوران احساس پروگرام میں 32 ارب روپے عوام کے دیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں 60 فی صد گندم پر ریگولیٹری ختم کی تھی، چینی اور دالوں میں ریلیف پیکج دیا تھا جب کہ آنے والے دنوں میں سٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔
