اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیا، اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہے، عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنیٰ ہیں، سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

پنجاب میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشت گردی اور فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں، دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع 14 مارچ تک کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے