اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ خواتین منایا جا رہا ہے

08 Mar 2026
08 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ خواتین منایا جا رہا ہے۔

پاکستانی خواتین ہنر اور محنت کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ وہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف اپنے اور اہلِ خانہ کے لیے روزی روٹی کما رہی ہیں بلکہ ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے کا جذبہ بھی رکھتی ہیں۔

گھریلو کاروبار سے لے کر پیشہ ورانہ میدان تک، پاکستانی خواتین ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ کپڑوں پر نفیس سلائی و کڑھائی، رنگوں سے بنائے گئے فن پارے، دلکش موم بتیاں یا گھریلو سجاوٹ کی اشیاء، یہ سب خواتین کے ہنر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاکستان کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے، مگر لیبر فورس میں ان کی شرکت صرف 21 سے 23 فیصد کے درمیان ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان میں خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ملکی جی ڈی پی کو 20 سے 30 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، جس سے نا صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ سماجی ترقی کے دروازے بھی کھلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے